اگر ہمیں یقین ہے۔۔۔۔۔۔۔حکیم غلام حسن

اگر ہمیں یقین ہے۔۔۔۔۔۔۔حکیم غلام حسن

٭….قرآن شریف خدا کی آخری رہنما کتا ب ہے۔ ٭….حضرت محمدﷺ خدا کے آخری پیغمبر ہیں۔ ٭….مرنے کے بعد دوبارہ زندہ ہونا ہے۔ ٭….قیامت میں اپنے اعمال کا حساب دینا ہے۔ ٭….ہمیں اپنی زندگی خدا اور رسولﷺ کی اطاعت میں گزارنی ضروری ہے۔ ٭….قرآنی تعلیمات اور احادیث نبویﷺ میں تمام انسانوں کے لیے راہ عمل موجود ہے۔ ٭….ہم سب حضرت آدم کی اولاد ہیں۔ ٭….تمام نسل انسانی، انسانی برادری سے منسلک ہیں۔ ٭….انسانی برادری تک خدا کا پیغام پہنچانا لازمی ہے۔ ٭….اپنی پوری قوت سے بغیر کسی جھجھک کے یہ ذمہ داری نبھانی ہے۔ ٭….ہم ایک ہی ماں باپ کی اولاد ہیں، آپس میں نفرت کیوں کریں۔ ٭….آپس میں دشمن بن کر کیوں لڑیں۔ ٭….خدا کا پیغام تمام انسانوں کے لیے رہنما ہے۔ ٭….خدا اپنے بندوں سے محبت کرتا ہے۔ ٭…. آج دنیا فتنہ وفساد سے بھر چکی ہے۔ ٭….انسانوں نے آپس میں نفرت کے بیج بو دئے ہیں۔ ٭….خدائی احکام سے منہ موڑ کر اپنے قوانین نافذ کئے ہیں۔ ٭….لوگوں کی گردنوں کو دبا کر رکھا ہے۔ آزادی¿ فکر پر قدغن لگا دی ہے۔ ٭….آخر انسان کو انسانوں پر حکمرانی کرنے کا کیا حق ہے؟ ٭….خدا نے انسان کو پیدا کر کے تمام ضروریات فراہم کی ہیں۔ ٭….آخری پیغمبرﷺ نے انسان کو عملی طور خدائی نظام پیش کر کے دکھایا ہے۔ ٭….انسانی حکمرانوں سے آزادی دلاکر آزادی فکر عطا کی ہے۔ ٭….عدل وانصاف سے مسائل حل کر کے دکھایا ہے۔ ٭….انسانی مساوات اور عالم گیر اخوت سے روشناس کرایا ہے۔
آئیے!اپنے آپ کو صرف اور صرف خدا کی بندگی میں دے کر تمام زندگی بسر کریں۔ ٭….بھائی بھائی بن کر تمام انسانی حکمرانوں سے گردنوں کو آزادی دلائیں۔ ٭….اور امن وآشتی اور محبت وشفقت میں دن گزاریں۔

٭٭٭٭٭٭٭

Leave a Reply

Your email address will not be published.