102 برس کی متبرک عمر،معمر خاتون کی رحلت پر صحافتی و سماجی حلقوں کی گہری تعزیت۔۔
۔۔۔۔۔۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔۔۔۔۔
سرینگر / الحاق نیوز سروس
سینئر صحافی، بارہمولہ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور آل انڈیا ریڈیو سرینگر کے مقبولِ عام پروگرام “شہربین” کے نمائندہ برائے بارہمولہ، کرامت قیوم کی والدة ماجدہ ساکنہ بارہمولہ گزشتہ روز 102 برس کی بابرکت عمر میں داعیِ اجل کو لبیک کہہ گئیں۔ مرحومہ کی نمازِ جنازہ نہایت رقت آمیز ماحول میں ادا کی گئی، جس میں مقامی لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی، بعد ازاں انہیں اپنے آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کیا گیا۔مرحومہ کے انتقال کی غم انگیز خبر پھیلتے ہی سماجی، سیاسی اور صحافتی حلقوں میں رنج و ملال کی ایک لہر دوڑ گئی۔متعدد تنظیموں، انجمنوں اور اہلِ قلم و رفقائے کار نے اس سانحۂ ارتحال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کی اور مرحومہ کی بلندیٔ درجات کے لیے دعا کی۔
اس موقع پر آل انڈیا ریڈیو سرینگر سے وابستہ “شہربین” پروگرام کے مدیران محمد حسین ظفر، اشفاق لون، سابق سربراہ مقصود احمد، روزنامہ الحاق کے مدیرِ اعلیٰ فیاض وانی، اور شہربین ٹیم کے دیگر اراکین پرمجیت سنگھ، رخسار احمد، محمد تسکین، عارف قریشی، زاہد ملک، فاروق راتھر، رحیم رضوان، انجم فردوس، شوکت ڈار، محمد یونس پرے، فیاض حمید، اشفاق سید، ایس طارق، کے ڈی مینی، رمیش مراٹھا، جاوید مہراب، مشتاق دیو، سید یاسر، نصیر کھوڈا، اکرم الحسن اور عمران نائیکو نے کرامت قیوم کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔اسی دوران آل انڈیا ریڈیو سرینگر کے دفتر میں“شہربین”کے عملے کی جانب سے ایک تعزیتی مجلس منعقد کی گئی، جس میں مرحومہ کی ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور سوگوار خاندان، بالخصوص ساتھی کرامت قیوم کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا گیا۔اس دوران منظور ہاشمی کلچرل فورم وترگام واگورہ، چناب ویلی جرنلسٹس ایسوسی ایشن ڈوڈہ، ساگر کلچرل فورم ژکر پٹن کشمیر کے سرپرستِ اعلیٰ ساگر نظیر اور صدر بشر زوگیاری، مجلسِ ادب ترال کے سربراہ ماسٹر ابراہیم خاکسار، ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن ترال، کشمیر بزمِ ادب سنگرامہ، ورکنگ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کشتواڑ اور دیگر رفقاء و نمائندگان نے بھی تعزیتی پیغامات میں دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جنت الفردوس میں اعلیٰ و ارفع مقام عطا فرمائے، اور پسماندگان کو صبرِ جمیل و اجرِ عظیم سے نوازے۔
۔۔۔۔۔انا للہ و انا الیہ راجعون۔۔۔۔
