ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر شوپیان نے نوڈل افسران کی میٹنگ کی صدارت کی

ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر شوپیان نے نوڈل افسران کی میٹنگ کی صدارت کی

لوک سبھا انتخابات کو خوش اسلوبی سے کرانے کے لئے فول پروف پلان پر عملدرآمد ہوگا ۔۔۔۔ڈی ای او

الحاق خبر // شوپیان ۔۔۔ڈپٹی کمشنر شوپیان جو ضلع الیکشن آفیسر بھی ہے نے جمعرات کو منی سیکریٹریٹ میں آئندہ منعقد ہونے والے لوک سبھا انتخابات 2024 کی نگرانی کے لئے ذمہ دار نوڈل افسران کی میٹنگ کی صدارت کی اور اجلاس میں ضلع میں انتخابی عمل میں شامل تمام افسران کی تیاری کو یقینی بنانے پر توجہ مرکوز کی گئی۔الحاق نمائندے کے مطابق کہ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے نوڈل افسروں کو ہدایت کی کہ وہ انتخابی عمل سے اچھی طرح لیس رہیں،اس حوالے سے مکمل جانکاری حاصل کریں اور ساتھ ہی میں اپنے کردار اور ذمہ داریوں کو جانیں تاکہ انتخابات کے پرامن انعقاد کے لئے مؤثر طریقے سے عملدرآمد ہو سکے۔میٹنگ کے دوران انتخابی عمل کے ہموار انعقاد کے لئے مختلف آپریشنل، لاجسٹک اور انتظامی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ میٹنگ میں نوڈل افسران کو ان کے اپنے دائرہ اختیار میں انتخابی عمل کی نگرانی میں ان کے کردار اور ذمہ داریوں کے بارے میں ایک جامع بریفنگ دی گئی۔ڈی او ای شوپیان نے انتخابی عمل میں شامل مختلف اسٹیک ہولڈرز بشمول قانون نافذ کرنے والے اداروں، انتظامی حکام اور انتخابی عملہ کے درمیان آپریشنل کارکردگی اور ہم آہنگی کو بڑھانے پر زور دیا۔نوڈل افسران کو انتخابی عمل کی سالمیت اور انصاف کو برقرار رکھنے کے لئے انتخابی قوانین، ضوابط اور اخلاقی معیارات پر سختی سے عمل کرنے کی اہمیت کی یاد دہانی کرائی گئی۔اس دوران ووٹر بیداری مہم چلانے کی حکمت عملی، ای وی ایم کی تربیت، پوسٹل بیلٹ اور زیادہ سے زیادہ ووٹروں کی شرکت کی حوصلہ افزائی کے اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ جامع اور جمہوری انتخابات کو یقینی بنایا جا سکے۔میٹنگ میں ایس ایس پی شوپیان تنوشری نے بھی شرکت کی جبکہ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر، ڈاکٹر ناصر احمد لون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ذاکر حسین،اے سی آر،اے سی ڈی ،ایس ڈی ایم، ڈی ای او، اے سی پی، اے ایس پی، اور تمام نوڈل افسران نے بھی میٹنگ میں موجود تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.