متعلقہ ادارے صارفین کو ہر ممکن شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کریں ۔۔۔ڈپٹی کمشنر
کولگام //الحاق خبر ۔۔۔۔ ڈپٹی کمشنر کولگام اطہر عامر خان نے جمعرات کو ضلع میں بجلی کی مجموعی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے متعلقہ افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی اور میٹنگ کے دوران ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں بجلی کی فراہمی کی طلب اور دستیابی کے بارے میں دریافت کی۔اس دوران نمائندے کے مطابق کہ متعلقہ افسران نے ڈپٹی کمشنر کو ضلع بھر میں بجلی کی سپلائی کی مجموعی صورتحال اور ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن کے نظام کو بہتر بنانے اور اپ گریڈیشن کے اقدامات کے بارے میں محکمہ کی طرف سے کئے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔تاہم ڈپٹی کمشنر نے افسران پر زور دیا کہ وہ کٹوتیوں کے شیڈول پر سختی سے عمل کریں اور بغیر کسی پریشانی شیڈول کے مطابق بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں جبکہ انہوں نے محکمہ کے موسم سرما کے ایکشن پلان کا بھی جامع جائزہ لیا اور متعلقہ اداروں کو اس پر مکمل عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی اور بجلی کی فراہمی/سپلائی کی روزانہ کی رپورٹ اور شیڈول کے مطابق جمع کرانے کی بھی ہدایت کی۔میٹنگ میں اے ڈی ڈی سی شوکت احمد راتھر۔ جے ڈی پی،زاہد سجاد،کے پی ڈی سی ایل کولگام، ایس ٹی ڈی، بجبہاڑہ اور پروجیکٹ ڈویژن اننت ناگ- کولگام کے ایگزیکٹیو انجینئرز، پراجیکٹ منیجر پی جی سی آئی ایل اور اے ای ای کے علاوہ دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔