الحاق خبر /پی آئی بی//.
سنٹرل بیورو آف انوسٹیگیشن یعنی سی بی آئی نے سوپور کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال کے ایک اہلکار کو تاریخ پیدائش سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے متعلق رشوت ستانی کے معاملے میں گرفتار کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق کہ سب ڈسٹرکٹ ہسپتال سوپور کے تاریخ پیدائش سیکشن میں کام کرنے والے ایک ملازم کے خلاف ایک صارف نے اپنی بیٹی کے حق میں پیدائش کا سرٹیفکیٹ جاری کرنے کے معاملے میں متعلقہ سیلیکشن کے ایک ملازم کی جانب سے رشوت طلب کرنے کی شکایت درج کی تھی اور اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ مقدمہ میں الزام لگایا گیا کہ ملزم نے ابتدائی طور پر 5,000/- روپے رشوت طلب کی جو بات چیت کے بعد کم کر کے 3,600 روپے کر دی گئی۔ سی بی آئی نے آن لائن لین دین کے ذریعے شکایت کنندہ سے 3,600/- روپے کی رشوت لیتے ہوئے ملزم کو پکڑ لیا۔گرفتار ملزم کو بدھ کے روز خصوصی جج سی بی آئی سرینگر کے سامنے پیش کیا جائے گا ۔