جموں وکشمیر یونائیٹیڈ فرنٹ کی جنرل کونسل کا اجلاس صدر عبد الخالق حنیف کی صدارت میں منعقد ہوا

سنٹرل کشمیر کی انتخابی نشست اور دیگر امورات پر ہوا تبادلہ خیال۔۔

الحاق // اتوار کے روز جموں وکشمیر متحدہ محاذ (جے اینڈ کے یونائیٹیڈ فرنٹ) کی جنرل کونسل کا اجلاس زیر صدارت عبد الخالق حنیف منعقد ہوا اور اجلاس میں دیگر امور کے ساتھ ساتھ سنٹرل کشمیر کی انتخابی نشست کے حوالہ سے تفصیلا بحث ومباحثہ ہوا ۔اہنے بیان میں یونائیٹیڈ فرنٹ نے کہا کہ اجلاس میں متحدہ محاذ کے نامزد امیدوار جنوبی ایشیا کے معروف کنسر (آنکالوجی) ڈاکٹر قاضی اشرف کی نامزدگی کے ابتدائی لوازمات کی تکمیل کے موقعہ پر کامیاب انتخابی مہم کیلئے متعدد کمیٹیوں کو تشکیل دیا گیا جبکہ
اجلاس میں جنوبی کشمیر اور شمالی کشمیر کی دونوں نشتوں کے حوالہ سے طویل بحث وتمحیص کے بعد طے پایا کہ متحدہ محاذ مالی ضروریات کے پیش نظر باصلاحیت اور شفاف امیدوار ہونے کے باوجود بھی حصہ لینے سے قاصر ہے۔متحدہ محاذ پُرامید ہے کہ مستقبل قریب میں متوقع اور مجوزہ اسمبلی انتخابات کا حصہ بننے میں غیور عوام ہمیں قلمے، قدمے، درمے اور سخنے معاونت کرکے ایک بہتر متبادل صیغہ حکمرانی پیش کرنے میں مددگار ثابت ہوگی۔بیان میں کہا گیا کہ فی الوقت ہم جموں کشمیر کے تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد اور انجمنوں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے ووٹ اور سپورٹ سے متحدہ محاذ کو نوازیں تاکہ ڈاکٹر قاضی اشرف مقامی سماج، سیاست اور اقتصادیات کو لاحق کنسر کا کامیاب آپریش کرکے ریاست کشمیر کے عوام کی آواز بن جائے اور کشمیریوں کیلئے راحت کا سامان فراہم کرے۔۔۔۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.