کمشنر سیکریٹری سوربھ بھگت نے آئی ٹی آئی شوپیان کا دورہ کیا اور جانکاری کیمپ کی صدارت کی۔۔۔۔۔

کمشنر سیکریٹری سوربھ بھگت نے آئی ٹی آئی شوپیان کا دورہ کیا اور جانکاری  کیمپ کی صدارت کی۔۔۔۔۔

پی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت پہلی ٹریننگ بیچ شروع کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی ستائش کی۔۔۔۔

شوپیان //کمشنر سکریٹری، سائنس و ٹیکنالوجی اور اسکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سوربھ بھگت نے بدھ کے روز گورنمنٹ آئی ٹی آئی شوپیان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے پی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت ٹرینیوں کے پہلے بیچ کے ساتھ بات چیت کی جبکہ انہوں نے وہاں پر منعقدہ ایک بیداری کیمپ کی صدارت بھی کی۔الحاق نمائندے کے مطابق کہ اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کمشنر سکریٹری نے کاریگروں کو بااختیار بنانے میں پی ایم وشوکرما اسکیم کے اہم رول پر زور دیا اور کہا کہ اس اقدام سے کاریگروں اور نوجوانوں کو ایسی مہارتوں سے آراستہ کرنے میں اہم مدد ملے گی جو صنعت کے موجودہ تقاضوں سے ہم آہنگ ہوں اور اس طرح وہ معیشت میں قابل قدر شراکت دار بن سکیں گے۔ انہوں نے مقامی نوجوانوں اور روایتی کاریگروں کی ہنر مندی اور روزگار کو بڑھانے کے لئےپی ایم وشوکرما اسکیم کے تحت کیے جانے والے متعدد اقدامات کی وضاحت کی۔سوربھ بھگت نے اس بات پر زور دیا کہ ہنر کی تربیت نہ صرف بے روزگاری کے فرق کو کم کرتی ہے بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا کرتی ہے۔ انہوں نے ضلع کے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ خود کو پی ایم وشوکرما اسکیم میں رجسٹرڈ کروائیں 15000 روپئے بطور ٹول کٹ حاصل کرنے کے علاؤہ مختلف کاروباری یونٹس کے قیام کے لئے 3 لاکھ روپئے قرضہ بھی حاصل کرسکے گے ۔سوربھ بھگت نے تربیت حاصل کرنے والوں کے ساتھ بات چیت کے دوران بدلتے ہوئے رجحانات سے ہم آہنگ رہنے کے لیے باقاعدگی سے مہارت حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے 30 مستفیدین کی تربیت کا پہلا بیچ شروع کرنے والے یو ٹی میں پہلا ضلع بننے پر ضلع انتظامیہ کی تعریف کی جبکہ انہوں نے خواتین امیدواروں کی نمایاں تعداد کے انتخاب پر بھی خوشی کا اظہار کیا۔ کاریگروں اور تربیت حاصل کرنے والوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر شوپیان فاضلل حسیب نے بتایا کہ ضلع شوپیان میں اب تک 5000 سے زائد امیدواروں نے اپنا اندراج کرایا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹریننگ کے دوران ایک ٹرینی کو 1000 روپے بھی ملیں گے۔ اسکیم کے تحت تربیت لینے کے لیے ماہانہ 500 وظیفہ بھی دیا جائے گا ۔
اس دوران اسکل ڈیولپمنٹ کے ڈائریکٹر سدرشن کمار نے اس اسکیم کے فوائد اور معاشرے پر بالخصوص اور روایتی کاریگروں پر اس کے اثرات پر روشنی ڈالی۔ کمشنر سکریٹری نے استفادہ کنندگان پر مبنی اسکیموں کی نمائش کرنے والے اسٹالز کا بھی معائنہ کیا۔اس تقریب میں ایس ایس پی شوپیان تنوشری، اے ڈی ڈی سی، ڈاکٹر ناصر احمد لون، اے ڈی سی، ڈاکٹر ذاکر حسین فائز؛ جوائنٹ ڈائریکٹر، ایس ڈی ڈی محمد فیروز احمد خان، اسٹیٹ مینجمنٹ آفیسر، این ایس ڈی سی، کہکشاں، سپرنٹنڈنٹ آئی ٹی آئی، فدا محمد، آئی ٹی آئی کے افسران و عہداران اور نوجونوں کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھے۔بعد ازاں اس موقع پر سکول کے بچوں کی جانب سے ثقافتی پروگرام بھی پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.