ڈاکٹر نصیر اقبال کشمیر یونیورسٹی کے نئے رجسٹرار مقرر۔۔۔۔ذرائع

ڈاکٹر نصیر اقبال کشمیر یونیورسٹی کے نئے رجسٹرار مقرر۔۔۔۔ذرائع

الحاق خبر ۔۔۔جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے پیر کو پروفیسر ڈاکٹر نصیر اقبال کی کشمیر یونیورسٹی کے نئے رجسٹرار کے طور پر تقرری کی منظوری دی ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر فیاض احمد لون کو علامہ اقبال لائبریری کا لائبریرین مقرر کیا گیا ہے جبکہ ڈاکٹر شیخ غلام محمد ڈائریکٹر نارتھ کیمپس اور ڈاکٹر مندیپ سنگھ ڈائریکٹر فزیکل ایجوکیشن کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ یہ تقرریاں میعاد کی بنیاد پر کشمیر یونیورسٹی میں مختلف عہدوں کی سلیکشن کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر کی گئی ہے۔ذرائع نے مزید بتایا کہ کشمیر یونیورسٹی میں متعلقہ عہدوں کے لئے چار آسامیوں کی تقریری مکمل کلیئرنس کے ساتھ مشروط ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.