کولگام انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین کو گرم جوشی سے الوداع کیا۔۔۔۔

کولگام انتظامیہ نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین کو گرم جوشی سے الوداع کیا۔۔۔۔

 

 

کولگام // الحاق خبر // ضلع انتظامیہ کولگام نے اتوار کے روز ڈپٹی کمشنر کولگام ڈاکٹر بلال محی الدین بھٹ کو بطور ڈپٹی کمشنر سرینگر کے تبادلے پر الوداع کرنے کے لئے ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا تھا جس میں ضلع افسران کے ساتھ ساتھ مختلف محکموں کے ملازمین نے بھی شرکت کی ۔تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر کےلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے تمام افسران اوردیگر ملازمین نے ڈاکٹر بلال محی الدین بھٹ کے کام کو سراہا اور بتایا کہ وہ انتظامی معاملات میں ڈاکٹر بلال محی الدین کی رہنمائی اور تعاون سے محروم رہیں گے۔تقریب میں موجود افسران، ملازمین اور پی آر آئیز نے ڈاکٹر بلال کے کام کرنے کے انداز، قائدانہ صلاحیت اور عوام کی خدمت کے تئیں ان کی ذمہ داری اور لگن کو سراہا اور ان کی نئی ذمہ داری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ ڈپٹی کمشنر نے سرکاری فرائض اور اسائنمنٹس کی انجام دہی میں بہترین کوششیں کرنے انہیں اپنے دور کے دوران فعال تعاون فراہم کرنے پر افسران کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ کولگام کے لوگوں انہیں جو عزت اور محبت کی ہے اس کے لئے وہ انکا مشکور ہے۔بعد میں افسران نے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر بلال محی الدین کو محبت کے نشان کے طور پر تحائف پیش کیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.