واشنگٹن،، 27 مارچ : امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ دو اپریل کو واشنگٹن میں ناٹو کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹنبرگ کی میزبانی کریں گے۔ وائٹ ہاؤس نے اپنے ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔
وائٹ ہاؤس نے جاری بیان میں منگل کو کہا’’ صدر ڈونالڈ ٹرمپ دو اپریل کو وائٹ ہاؤس میں شمالی اوقیانوس معاہدہ تنظیم (ناٹو) کے سکریٹری جنرل جینس اسٹولٹنبرگ کی میزبانی کریں گے۔
ناٹو کی 70 ویں سالگرہ کے اعزاز میں صدر اور سکریٹری جنرل دفاع کے لئے اتحاد کے بین الاقوامی امن اور تحفظ کے اہمیت پر زور دیں گے۔
مسٹر اسٹولٹنبرگ اور ناٹو کے وزیر خارجہ اس ہفتے واشنگٹن میں اتحاد کے قیام کا سالگرہ منانے کے لئے جمع ہو رہے ہیں، جسے 4 اپریل، 1949 کو شمالی اوقیانوس معاہدے پر دستخط کئے جانے پر قائم کیا گیا تھا۔
ریلیز میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنما اتحاد کے چیلنجوں کا سامنا کرنے والے رکن ممالک کے درمیان بوجھ-شیئرنگ کے وعدوں پر گفت و شنید بھی کریں گے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ مسٹر ٹرمپ اور مسٹرا سٹولٹنبرگ کے درمیان ایک نجی ملاقات بھی ہوگی جس کے بعد دونوں وفود کے درمیان توسیعی دو میٹنگیں ہوں گی۔
اسپوتنک،