ہندوارہ میں فوجی کمیپ میں دھماکہ

2اہلکار زخمی، اسپتال منتقل 

ہندوارہ میں فوجی کمیپ میں دھماکہ
سرینگر۵،اپریل ؍کے این ایس ؍          ہندوارہ میں قائم ایک فوجی کیمپ میں ایک زوردار دھماکہ ہوا جس دوران واقعے میں2فوجی اہلکار زخمی ہوئے جن کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق شمالی کشمیر کے ہندوارہ کے لچھم پورہ نامی گائوں میں قائم فوجی کیمپ میں جمعہ کے روز بعد دوپہر ایک زور دار دھماکہ ہوا جس دوران علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیدا ہوا جبکہ گائوں کے دور دور تک دھماکے کی وجہ سے مکان ہل گئے۔مقامی لوگوں نے بتایا انہیں لگا کہ کیمپ پر حملہ ہوا جس کے نتیجے میں یہاں سے گزر رہے لوگ فرار ہوئے تاہم بعد میں معلومہوا کہ کیمپ کے اندر پر اسرا دھماکہ ہوا ہے جس میں 2فوجی اہلکار زخمی ہوئے ہیں جن کو فوری طور اسپتال منتقل کیا گیا ۔ تاہم زخمی اہلکاروں کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی ہے ۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے  ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.