لنگیٹ۱۰، اپریل ؍کے این ایس ؍ ملک پورہ ہرل لنگیٹ میں ریچھ کے حملے میں ایک 20سالہ خاتون بری طری زخمی ہوئی اس دوران زخمی خاتون کو فوری طورعلاج معالجے کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق شمالی کشمیر کے ملک پورہ ہندوارہ علاقے میں بدھ کے روز ریچھ نے ایک20سالہ نوجوان خاتون پر حملہ کر کے اسے بری طرح زخمی کر دیا ۔اس دوران خاتون کو فوری طور اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔خاتون کے رشتہ داروں نے بتایا مزکورہ زخمی خاتون گھر کے نذدیک مویشوں کے ساتھ تھی اس دوران یہاں ایک بھاری برکھم ریچھ اچانک نمودار ہوا اور لڑکی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں بری طرح زخمی ہوئی ہے انہوں نے بتایا خاتون اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایامحکمہ وائلڈ لائف کو ریچھ کے موجود گی کے حوالے سے مطلع بھی گیا تاہم اس حوالے سے کوئی بھی اقدام نہیں اٹھایا گیا جس کے نتیجے میں آج یہ حادثہ پش آیا ۔
لنگیٹ میں خاتون پر ریچھ کا حملہ
زخمی حالت میں اسپتال منتقل