ٹہاب پلوامہ میں شبانہ چھاپے

5نوجوان گرفتار علاقے میں خوف

سرینگر١٢، اپریل ؍کے این ایس ؍ پلوامہ کے ٹہاب علاقے میں فورسز نے شبانہ چھاپوں کے دوران5نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی جس کے نتیجے میں علاقے میںزبردست خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی ۔کشمیر نیوز سروس( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ٹیہاب نامی گائوں میں میں فورسز نے شبانہ کارروائیوں کے دوران 5نوجوانوں کو گرفتار کر کے تھانوں میں بند کیا ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ ہم گھروں کے اندر نیند میں مست تھے اس دوران فورسز کی بھاری نفری گائوں میں داخل ہوئی اور مختلف مکانوں پر چھاپے مار کر نوجوانوںکو گرفتار کر لیا ۔گرفتار شدہ نوجوانوں کا الزام تھا انہیںکے بچوں کو بلا وجہ گرفتارکیا گیا ہے تاہم پولہس ذرائع نے بتایا مزکورنوجوانوں کو پولیس کے پاس پتھراو کے سلسلے میںدرج معاملات کے حوالے سے پوچھ تاچھ کرنے کے لئے حراست میں لیا گیا۔تاہم پولیس نے فوری طور گرفتار شدگان کے نام ظاہر نہیں کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.