شوپیان۲۲، اپریل ؍کے این ایس ؍ فورسز نے جنوبی کشمیر کے شوپیان کے مضافاتی گائوں میں تلاشی کارروائیوں کے دوران ایک ایک نوجوان کو مبینہ طور تشدد کا نشانہ بنایا جس کو بعد میں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے جس کے خلاف مقامی آبادی میں سخت غم و غصہ پایا جا رہاہے کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر کے شوپیان ضلع کے آئند راولپورہ کو فورسز کی ایک بڑی تعداد نے سوموار کے صبح محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی اس دوران فورسز اہلکاروں نے ایک نوجوان سرتاج احمد بٹ کو مبینہ طور جسمانی تشدد کا شکار بنایا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوا جس کو بعدمیں زخمی حالت میں ضلع اسپتال شوپیان پہنچایا گیا۔اس دوران علاقے میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے کے خلاف مقامی آبادی میں زبردست غم و غصہ پایا جارہا ہے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق فورسز کا آپریشن گائوں میں جنگجوئوں کی موجودگی کی اطلاع کے بعد شروع کیا گیا تھا۔
شوپیان میں فورسز کی تلاشی کارروائیاں
نوجوان مبینہ طور جسمانی تشدد کا شکار