سرینگر۲۳، اپریل ؍کے این ایس ؍ ریاستی کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے سری لنکا میں ہوئے بم دھماکوں کی کڑی مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ اور شرمناک قرار دیا۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق ریاستی کانگریس کے صدر غلام احمد میر نے سری لنکا میں ہوئے سلسہ وار بم دھماکوں کی کڑی الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مارے گئے افراد کے لواحقین کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔ غلام احمد میر نے بتایا سری لنکا میں ہوئے دھماکوں میں انسانی جانوں کے اتلاف کی خبر سن کر کلیجہ منہ کو آیا۔ میر کے مطابق ایسے واقعات کی مذمت کیلئے الفاظ کم پڑجاتے ہیں۔ انہوںنے ان دہشت گردانہ کارروائیوں کو بزدلانہ اور شرم ناک قرار دیتے ہوئے واقعے میں ملوث عناصر کو انسانیت کے قاتل قرار دیا۔ خیال رہے گزشتہ دنوں سری لنکا کے گرجا گروںمیں سلسلہ وار دھماکے ہوئے جن میں 300کے قریب افراد مارے گئے جبکہ درجنوں کی تعداد میں لوگ نازک حالت میں مختلف ہسپتالوں میں زندگی کی جنگ لڑرہے ہیں۔
سری لنکا حملہ بزدلانہ اور شرمناک
مرتکبین انسانیت کے قاتل: غلام احمد میر