پونچھ میں سڑک حادثہ، خاتون لقمہ اجل، 2دیگر زخمی

پونچھ میں سڑک حادثہ، خاتون لقمہ اجل، 2دیگر زخمی

پونچھ۲۳، اپریل ؍کے این ایس ؍ سرحدی ضلع پونچھ میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں ایک خاتون جاں بحق ہوئی جبکہ واقعے میں مزید2افراد زخمی ہوگئے جنہیں علاج و معالجے کی خاطر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال پونچھ منتقل کیا گیا۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق سرحدی ضلع پونچھ میں منگلوار کو اُس وقت غم و اندوہ کی لہر دوڑ گئی جب یہاں بعد دوپہر ایک مسافر بردار گاڑی سڑک حادثے کی نذر ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق پونچھ کے بنڈی کماکھن گائوں میں منگلوار کی دوپہر کو ایک مسافر گاڑی زیر نمبر JK12-4520سڑک حادثے کی نذر ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک خاتون موقعے پر ہی دم توڑ بیٹھی جبکہ گاڑی میں سوار دیگر 2افراد بری طرح سے زخمی ہوگئے جنہیں یہاں موجود لوگوں نے ضلع کے سب ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا۔سڑک حادثے میں جاں بحق خاتون کی شناخت ماجدہ بیگم جبکہ زخمی افراد کی شناخت عبدالسلام اور جمال الدین کے طور پر ہوئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.