ہندوارہ۲۴، اپریل ؍شمالی کشمیر کے ہندوارہ کے ایک گائوں میں دن میں صرف ایک گھنٹہ بجلی سپلائی فراہم کرنے کے معاملے کواے ڈی سی ہندوارہ نے سنجیدگی سے لیتے ہوئے محکمہ بجلی کے ایگزیکٹو انجینئر کو ہدایت د ی ہے کہ گائوں کو مناسب بجلی فراہم کریں ۔کشمیر نیوز سروس (کے این ایس ) کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ کے ہنداور ہ کے ایک گائوں کودن میں صرف ایک گھنٹہ بجلی سپلائی فراہم کی جارہی تھی جس کے نتیجے میں عوام کو پینے کے پانی کے ساتھ ساتھ باقی طرح طرح کے مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا جس کے حوالے سے کے این ایس نے ایک مفصل رپوٹ شائع کیا ۔اس دوران ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ہندوارہ نے واقعے کی وقت پر اور سنجیدہ نوٹس لیتے ہوئے محکمہ بجلی کے ایگزیکیٹو انجینئر کو ہدایت دی ہے کہ گائوں کو بہتر انداز میں بجلی سپلائی فراہم کی جائے تاکہ بستی کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔ خیال رہے مزکورہ گائوں کی بستی بجلی کی عدام دستیابی کے باعث سخت مشکلات کا سامنا کر رہی تھی ۔
ہندوارہ کے گائوں کو ایک گھنٹہ بجلی فراہم کرنے کا معاملہ
اے ڈی سی نے سنجیدہ نوٹس لی ،محکمے کو مناسب بجلی فراہم کرنے ہدایت