سوپور میں آگ کی ہولناک واردات

پانچ دکانیں آگ کی واردات میں خاکستر

سوپور میں آگ کی ہولناک واردات

سوپور۲۴، اپریل ؍؍ شمالی کشمیر کے سوپور علاقے میں آگ کی ایک وارادارت میں 5دکانیںجل کر راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوئے اس دوران واردات میں لاکھون روپے کا ساز و سامنا مکمل طور پر خاکستر ہوا تاہم آگ لگنے کے وجوہات فوری طور معلوم نہیں ہو سکے ۔ ادھر پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔کشمیر نیو زسروس ( کے این ایس ) کے مطابق شمالی کشمیر کے سوپور قصبے کے اقبال مارکیٹ میں آگ کی ایک ہولناک واردات میں پانچ دکانیں لاکھوں روپے کے مال سمیت خاکستر ہوگئے بتایا جارہا ہے کہ سوپور کے اقبال مارکیٹ میں ایک تین منزلہ شاپنگ کمپلیکس میں اچانک آگ نمودرا ہوئی اس دوران نمائندے نے بتایا اگر چہ محکمہ فائر اینڈ ایمر جنسی محکمے اور مقامی لوگوں نے آگ پر قابو پانی کی زبردست کوشش کی تاہم تیز شعلوں کو لوگوںکی کوششوں کو ناکام بنا کر 5دکانوں کو اپنی لپیٹ میں کیا تاہم فوری طور پر آگ لگنے کے وجوہات سامنے نہیں آئے جبکہ پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.