بانڈی پورہ۲۵، اپریل ؍ پولیس نے بانڈی پورہ کے نانیر سمبل علاقے چھاپے کے دوران 5قمار بازوں کو گرفتار کر کے موقعے پر ہی داو پر لگائی گئی رقم اور تاش کے پتے ضبط کر لئے ہیں ۔ پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع باندی پورہ کے نانیر سمبل کے مقام پر مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد جواریوں کے اڈے پر چھاپہ مارکر 5قمار بازوں کو گرفتار کر کے انہیں گرفتار کر لیا۔پولیس نے اس دوران موقعے پر ہی 4ہزار 840روپیہ کی رقم اور تاش کے پتے موقع پر ہی برآمد کرکے ضبط کئے۔ پولیس نے اپنے بیان میں ان اشخاص کو متنبہ کیا ہے جو قمار بازی جیسی برائیوں کو فروغ دے رہے ہیں کہ اگر انہوں نے اپنی سرگرمیوں سے باز نہ آئیں تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس نے اس سلسلے میں ایف آئی آر درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
بانڈی پورہ میں 5قمار باز گرفتار :پولیس
داو پر لگائی گئی رقم اور تاش کے پتے ضبط