سرینگر۲۶، اپریل ؍کے این ایس ؍ سرینگر۔لیہہ شاہراہ پرتازہ بھاری پسی گر آنے کے نتیجے میں مزکورہ شاہراہ فلحال ٹریفک کی نقل و حمل بحال کرنے میں تاخیر ہونے کا امکان ہے کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق سرینگر لیہہ شاہراہ پر تازہ پسی گر آنے کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کو بحال کرنا نا ممکن بن گیا۔ اس دوران ٹریفک پولیس ذرائع نے کہا کہ مذکورہ شاہراہ پر کم سے کم دس ،بارہ مقامات پر برف کی پسیاں گر آئی ہیں جس کی وجہ سے وادی کشمیر اور لداخ خطے کے درمیان زمینی رابطے میں تاخیر ہورہی ہے انہوں نے مذید کہا کہ بیکن حکام نے سرینگر۔لہیہ شاہراہ پر موجود کم و بیش دس فٹ برف ہٹانے کا کام مکمل کر لیا ہے خیال رہے مزکورہ شاہراہ کو گذشتہ برس یکم نومبر کو بند کیا گیا تھا۔تاہم گزشتہ دنوں شاہراہ پر اْس وقت لوگ تززب کے شکار ہوئے جب سینکڑوں گاڑیاں گنڈ اور سونہ مرگ میں جمع ہوئیں تھیں جنہیں یہ اطلاع ملی تھی کہ شاہراہ کو کھولا جانے والا ہے۔تاہم پولیس نے مذکورہ گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت نہیں دی۔
سرینگر لیہہ شاہراہ پر تازہ پسی گر آئی
سڑک کو کھلنے میں تاخیر ہونے کا سبب