بڈگام۲۶، اپریل ؍کے این ایس ؍ وسطی ضلع بڈگام کے چرار شریف علاقے میں نوجوانوں کی گرفتاریوں کے خلاف مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمولات زند گی بری طرح متاثر رہی اور تمام دکانیں بند رہے اس دوران علاقے میں لوگوں نے گرفتار نوجوانوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے شرار شریف علاقے میں فورسزکے ہاتھوں گرفتاریوں کے خلاف جمعہ کو دوسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی وجہ سے معمولات زندگی بری طرح متاثر رہی جس دوران تمام دکانیں بند رہے جبکہ تمام کار ی ،سرکاری و غیر سرکاری دفاتر بھی بند رہے مقامی لوگوں نے گرفتار شدگان کی فوری رہائی کا مطالبہ کی ۔
چرار شریف میںگرفتاریوں کے خلاف دوسرے روز بھی ہڑتال جاری
لوگوں کاگرفتار شدگان کی فوری رہائی کا مطالبہ