ڈوڈہ میں دلدوز حادثہ

موٹر سائیکل سوارٹرک کی زد میں آکرجاں بحق

ڈوڈہ میں دلدوز حادثہ

ڈوڈہ۲۶، اپریل ؍کے این ایس ؍ ڈوڈہ میں ایک دلدوز حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوارٹرک کے ذد میں آکر جاں بحق ہوا ۔ اس دوران پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق خطہ چناب کے ضلع ڈوڈہ سے کئی کلو میٹر دور ادیان پور علاقے میں جمعہ کے روز ایک موٹر سائیکل سوارشناخت فیروز احمد نائیک کیچڑ کے نتیجے آنے کے بعد جاں بحق ہوا ہے جس دوران موٹر سائیکل سوار بری طرح زخمی ہو ا بتایا جاتا ہے اگر چہ موٹر سائیکل سوار کو فوری طور اسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاہم وہ بعد میں زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ہے ۔پولیس نے مہلوک کی شناخت فیروز احمد نائیک ساکنہ نیلسو کلہند کے طور کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک موٹر سائیکل پر جارہا تھا جب ایک ٹرک کے ڈرائیور نے کیچڑ بھرے راستے پراچانک پیچھے کی طرف چلنا شروع کیا۔کیچڑ کی وجہ سے موٹر سائیکل سوار جلدی سے اپنے آپ کو بچا نہیں سکا اور اسی کے نیچے آگیا۔فیروز کو فوری طور ضلع اسپتال ڈوڈہ پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اْسے مردہ قرار دیا۔ادر پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.