گاندربل کی رابطہ سڑکیں خستہ حالی کی شکار

منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ،ٹرانسپورٹ نقصان سے دوچار

گاندربل کی رابطہ سڑکیں خستہ حالی کی شکار

گاندربل۲۷، اپریل ؍ گاندربل کے بیشتر سڑ کئیںانتہائی خستہ حالی کے شکار ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں منٹوں کا سفر گھنٹوں میں طے ہونے کے علاوہ ٹرانسپوٹروں کو بھاری نقصان سے دو چار ہونا پڑ رہا ہے مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمے کے اعلیٰ حکام سے اس سلسلے میں فوری مداخلت کی اپیل کی ہے ۔کشمیر نیوزسروس( کے این ایس ) کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کی بیشتررابطہ سڑکیں انتہائی خستہ حالی کے شکار ہوئے ہیں جس کے نتیجے میں مسافروں کو کافی وقت ضائح ہوتا ہے جبکہ علاقے کی سڑکوں پر چلنے والے ٹرانسپوٹروں کوبھاری نقصان سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایاضلع کے ناگہ بل سے لیکر وایل، بی ہامہ، دودر ہامہ، تک سڑک کی انتہائی خستہ حال ہوئی ہیں جس کے نتیجے میں جہاں ٹرانسپوٹروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہی مسافروں کو بھی سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا سڑکوں پر گہرے کھڈے موجود ہوئے ہیں۔مقامی لوگوں نے متعلقہ محکمے کے اعلیٰ حکام سے اس سلسلے میں فوری مداخلت کی اپیل کر کے سڑکوں کی مرمت کی فوری مرمت کا مطالبہ کیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.