کپوارہ ۰۳ ، مئی ؍کے این ایس ؍ پیپلزکانفرنس چیرمینسجاد غنی لون کپوارہ کے تین روز دورے پر ہے جس دوران انہوں نے کرالہ پورہ ،کپوارہ اور ہندوارہ میں ورکرس میٹینگوں کا انعقاد کیا۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق پیپلزکانفرنس چیرمینسجاد غنی لون کپوارہ کے تین روز دورے پر ہے جس دوران انہوں نے کرالہ پورہ ،کپوارہ اور ہندوارہ میں ورکرس میٹینگوں کا انعقاد کیا۔اس دوران سجاد غنی لون نے اپنی رہائش گاہ واقع ہندوارہ پر ایک ورکرس میٹینگ منعقد کی جس میں ہندوارہ اور لنگیٹ سے ورکروں کی ایک بڑی تعدا د نے شرکت کی انہوں نے ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ انتخابات کے نتائج بعد ہم ہندوارہ کو ترقی کے لحاظ سے اوپر لاٗئیں گے انہوں نے کہا ضلع میں کہیں تعمیراتی پروجیکٹ جو ابھی زیر تعمیر ہے ان میں بھی وسعت لائی جائے گی ۔اس موقعے پر سابقہ ایم ایل اے کپوارہ بشیر احمد ڈار ،کانسچونسی ہیڈ شیخ عاشق حسین ،ڈسٹرکٹ پریذڈنٹ حفیظ اللہ میر ،ڈسٹرکٹ کاڈینٹر عبدالاحد کشمیری ،یو تھ پریذڈنٹ سلیمان میرکے علاوہ دیگر بلاک ورکران شامل تھے ۔