سرینگر ۰۳ ، مئی ؍کے این ایس ؍ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے حریت کانفرنس (گ) کے چیئر مین سید علی گیلانی کے پوتے، انیس الاسلام کے نام سمن جاری کرتے ہوئے اْنہیں ہدایت دی کہ وہ6مئی کو دلی میں ایجنسی کے سامنے پیش ہو جائیں ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی(این آئی اے)نے حریت کانفرنس (گ) کے چیرمین سید علی شاہ گیلانی کے پوتے انیس اسلام ولد الطاف احمد شاہ کے جمعہ کو تازہ سمن جاری کرتے ہوئے انہیں6مئی کو دلی میں ایجنسی کے ہیڈ آفس پر فنڈنگ کیس کے سلسلے میں پوچھ تاچھ کے لئے حاضر ہونے کی ہدایت دی ہے خیال رہے الطاف احمد شاہ کو مزکورہ ایجنسی نے پہلے ہی جولائی 2017میں گرفتار کیا ہے کو تب سے دلی کے تہار جیل میں مقید ہے۔
گیلانی کے پوتے کے نامNIA کی سمن
ؐ6مئی کودلی میںایجنسی کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت