سرینگر ۶ ، مئی ؍کے این ایس ؍ نیشنل کانفرنس صدراور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے رمضان المبارک کی آمد پر ریاست کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک کے دوران خصوصاً پنجگانہ نماز، سحری وافطار اور تراویح کے دوران عالم انسان کی سربلندی ، عالم انسانیت کی بقا خصوصاً ریاست میں مکمل امن وامان اور خوشحالی دوستی کیلئے دعا کریں۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق نیشنل کانفرنس صدراور ممبر پارلیمنٹ ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر عمر عبداللہ نے رمضان المبارک کی آمد پر ریاست کے مسلمانوں کو مبارک باد پیش کرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ رمضان المبارک کے دوران خصوصاً پنجگانہ نماز، سحری وافطار اور تراویح کے دوران عالم انسان کی سربلندی ، عالم انسانیت کی بقا خصوصاً ریاست میں مکمل امن وامان اور خوشحالی دوستی کیلئے دعا کریں۔انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ اپنے مومن روزداروں کو بے شمار نعمتوں فیض وبرکات سے نوازتا ہے اور جو بندگان خدا اِس مقدس بابرکت مہینے میں روزدار رہ کر قرآن کی تلاوت کرتے ہیں اور صدقات وخیرات کرکے، غیریبوں اور محتاجوں کو مدد کرتے ہیں، انہیں بدلے میں خدا کی قربت اور خوشنودی حاصل ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مہینہ ہمیں اپنے بے کس، محتاج ، مفلس نادر بھائیوں کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے اور ہمارے یہاں گذشتہ 3دہائیوں سے ریاست کے بہت سارے گھرانوں کے چراغ گل ہوگئے ہیں اور یہ لوگ بے کس کی حالت میں دن گزاررہے ہیں اُن کی امداد کرنا ہمارا فرض بن جاتا ہے۔ انہوں نے صاحب سروت لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ایسے گھرانوں کی مدد کرکے اللہ کی رحمت اور برکتوں کے امیدوار بن جائیں۔ انہوں نے ریاستی انتظامیہ سے لوگوں کو اس مقدس مہینے کے دوران تمام سہولیات میسر رکھنے کی اپیل کی۔
رمضان المبارک کی آمد پر ڈاکٹر فاروق کی عوام کو مبارکباد