تاجر سرکاری نرخ ناموں پر من و عن عمل کریں: خورشید گنائی

ماہ صیام کے دوران لوگوں کی راحت کیلئے ہر ممکن اقدام اُٹھایا جائیگا

تاجر سرکاری نرخ ناموں پر من و عن عمل کریں: خورشید گنائی

سرینگر ۱۱ ، مئی ؍کے این ایس ؍ گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے ہول سیلر اور رٹیلر انجمنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے مختلف چیزوں کیلئے مقرر کئے گئے نرخ ناموں پر سختی سے عمل کریں اور لوگوں سے زیادہ قیمتیں نہ وصول کریں ۔انہوں نے بتایا کہ ریاستی حکومت ماہ صیام کے دوران لوگوں کو ہر ممکن سہولیات بہم پہنچانے کی خاطر ٹھوس اقدامات اُٹھائے گی۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق گورنر کے مشیر خورشید احمد گنائی نے ہول سیلر اور رٹیلر انجمنوں سے اپیل کی ہے کہ وہ حکومت کی طرف سے مختلف چیزوں کیلئے مقرر کئے گئے نرخ ناموں پر سختی سے عمل کریں اور لوگوں سے زیادہ قیمتیں نہ وصول کریں۔ خورشید گنائی جن کے پاس خوراک ، سول سپلائیز و امور صارفین محکمے کا بھی چارج ہے ، نے یہ اپیل سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی آمدورفت میں خلل پڑنے ، بارشوں کی پیشن گوئی اور رمضان المبارک کے مہینے کے تناظر میں کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت لوگوں کی مشکلات کم کرنے اور اس مقدس مہینے کے دوران اشیائے ضروریہ کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے تمام لازمی اقدامات اٹھائے گی ۔ مشیر موصوف نے کہا کہ تمام متعلقین کو اعتماد میں لا کر مختلف چیزوں کے نرخ مقرر کئے گئے ہیں اور اب غیر ضروری طور پر اضافی قیمتیں وصولنے کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا ۔ انہوں نے کہا کہ سرکار کی طرف سے مقرر کئے گئے نرخ ناموں کی عدولی کر

Leave a Reply

Your email address will not be published.