سرینگر ١٥ ، مئی ؍کے این ایس ؍ نیشنل کانفرنس کے جنرل سکریٹری علی محمد ساگرنے شہر خاص کے ملک صاحب نوہٹہ میں ہولناک آگ کی واردات میں 6مکانوں کے خاکستر ہونے پر گہرے صدمے کا اظہار کیاہے اور متاثرین کے ساتھ اظہار ہمدردی کیا ہے۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق نیشنل کانفرنس کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر نے نوہٹہ میں ہولناک آگ کی واردات میں 6رہائشی مکانات خاکستر ہونے پر اپنے گہرے دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے متاثرین کی فوری کی امداد اور بازآبادکاری کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی اپیل کی۔ ساگر نے ضلع ترقیاتی کمشنر سرینگر سے اپیل کی کہ وہ ذاتی طور پر متاثرین کی راحت رسانی کیلئے اقدامات اٹھائے اور ساتھ ہی متاثرین کی عارضی رہائش اور قیام و طعام کا بھی بندوبست کیا جائے۔