بڈگام ۱۸ ، مئی ؍کے این ایس ؍ وسطی ضلع بڈگام کے موہن پورہ پکھر پورہ میں لوگوں نے بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف تنگ آکر انوکھا احتجاج درج کر کے گائوں سے بجلی کے ترسیلی نظام کو اکھاڑنے کے بعد ترسیلی لائنوں کو محکمہ کے سپرد کردیا۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس )کے مطابق وسطی ضلع بڈگام کے پکھر پورہ علاقے میں لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف انوکھا احتجاج کر کے علاقے میں موجود ترسیلی نظام کو اتار کر محکمہ کے حوالے کیا ہے ۔مقامی لوگوںنے نمائندے کو بتایاعلاقے کے تیلی محلہ موہن پورہ میں بجلی کی عدم دستیابی نے سنگین رخ اختیار کیا جس کے سبب مقامی آبادی سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔جبکہ محکمہ کی جانب سے بجلی بلیں مسلسل موصول ہو رہی ہیں اس دوران مقامی لوگوں نے تنگ آکرگائوں کی ترسیلی لائینوں کو بجلی کھمبو ں سے کاٹ کر فیصلہ کیا کہ وہ آج سے بجلی کا استعمال میں نہیں کریں گے ۔جبکہ ترسیلی لائینوں کو محکمہ بجلی کے انسپکٹر اور بعض ملازمین نے اپنی تحویل میں لے لیا اور صارفین کے بجلی کنکشنوں کو فوری طور منسوخی کا مطالبہ کیا ہے ۔
موہن پورہ پکھر پورہ میں لوگوں کا انوکھا احتجاج
لوگوں نے تنگ آکر بجلی کی ترسیلی لائن کو اُکھاڑ پھینک دیا