سوپور پولیس کی کارروائی، 2منشیات فروش گرفتار

ملزمان کیخلاف قانونی دفعات کے تحت کیس درج

سوپور پولیس کی کارروائی، 2منشیات فروش گرفتار

سوپور ۲۱، مئی ؍کے این ایس ؍ شمالی قصبہ سوپورمیں پولیس نے ایک اچانک کارروائی عمل میں لاکرنشہ آورادویات کادھندہ کرنے والے 2منشیات فروشوں کوگرفتارکرلیا۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق شمالی قصبہ سوپورمیں پولیس نے ایک اچانک کارروائی عمل میں لاکرنشہ آورادویات کادھندہ کرنے والے 2منشیات فروشوں کوگرفتارکرلیا۔پولیس کے جاری بیان میں بتایاگیاکہ سوپورپولیس کی ایک ٹیم نے 2مشتبہ افرادکوایک کارروائی کے دوران دھرلیا،اورتلاشی کے دوران اُنکی تحویل سے بڑی مقدارمیں نشہ آورادویات کی کچھ بوتلیں اورٹکیاں برآمدکیں ۔برآمدشدہ نشہ آورادویات میں SpasmoproxivanاورCodeneشامل ہے۔بیان کے مطابق دونوں منشیات فروشوں ہلال احمدماگرے ولدغلام محی الدین ساکن عشہ پیرسوپوراورفیصل احمدڈارولدغلام نبی ساکن خوشحال متوسوپورکوموقعہ پرحراست میں لیکرپولیس تھانہ پہنچایاگیاجہاں دونوں ملزمان کیخلاف ایف آئی آرزیرنمبر 131/2019 زیر دفعہ 8/22این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت کیس درج کیاگیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.