سوپور میں بھیانک آگ، رہائشی مکان خاکستر

سوپور میں بھیانک آگ، رہائشی مکان خاکستر

سوپور ۲۸، مئی ؍کے این ایس ؍ شمالی قصبہ سوپورمیں دوران شب آگ کی ایک وارادت میں ایک رہائشی مکان خاکسترہوگیا۔کشمیرنیوز سروس (کے این ایس)کو معلوم ہواکہ سوموارکورات کے تقریباً10بجے کرالہ ٹینگ سوپورمیں جاوید احمدکنہ ولدغلام محمدکے رہائشی مکان میں آگ نمودارہوئی ۔فوری طورپرفائراینڈایمرجنسی سروسزکے اہلکارآگ بجھانے کی گاڑی لیکریہاں پہنچے ۔انہوں نے فوری کارروائی عمل میں لاکرآگ پرقابوپالیالیکن اس دوران رہائشی مکان مکمل طورپرشعلوں کی نذرہوگیا،اوراس میں موجودساراگھریلوسامان بھی خاکسترہوگیا۔پولیس ذرائع نے بتایاکہ ابھی یہ پتہ نہیں چل سکاکہ رہائشی مکان میں آگ کیسے نمودارہوئی اوراس کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.