اننت ناگ ۱۰، جون ؍کے این ایس ؍ فورسز کی مشترکہ جمعیت نے ضلع اننت ناگ کے اکنگام نامی گائوں میں جنگجوئوں کی موجود گی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کر گھر گھر تلاشی شروع کی۔اس دوران کئی گھنٹوں تک جاری سخت محاصرے کے دوران علاقے سے فورسز کو کوئی بھی قابل اعتراض چیزنہیں ملا اور نا ہی کسی کی گرفتاری عمل میں لائی۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این این ایس ) کے مطابق فوج فورسز اور ایس اور جی نے جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے اکنگام کو کر ناگ علاقے میں سوموار کے صبح جنگجوئوں کی موجود گی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد علاقے کو محاصرے میں لے کسی کو بھی گائوں سے باہر یا گائوں کے اندر آنے کی جازت نہیں دی گئی ہے ۔ جبکہ یہاں کی طرف آنے والی تمام راستوں کی وسیل کرنے کے بعدگھر گھر تلاشیوں کا سلسلہ شروع کیاگیا ہے جو کئی گھنٹوں تک جاری رہا ہے تاہم اس دوران علاقے سے کوئی بھی قابل اعتراض چیز برآمد نہیں ہوا اور نا ہی کسی کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے ۔
اکنگام کوکر ناگ کا فوجی محاصرہ اور گھر گھر تلاشیاں
کئی گھنٹوں بعد فورسز خالی ہاتھ لوٹ آئے