سوپور ۱۱، جون ؍کے این ایس ؍ سوپور کے نقب زنی کے ایک واردات میں چوروں نے 2دکانوں کو لوٹ کر ہزاروں روپے کا چونا لگایا ۔اس دوران پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق شمالی کشمیر سوپور علاقے میں چوروں نے سوموار اور منگل کی درمیانی رات کو مین مارکیٹ سوپور میں واقع فاروق احمد صوفی کی کپڑے کی دکان اور تحصیل روڑ پر واقع محمد یوسف بٹ کے پرویڑنل سٹور سے لاکھوں روپے مالیت کا ساما لوٹ کر جائے واردات سے نو دو گیارہ ہو گئے ۔اس دوران قصبہ کے دکانداروں نے بتایا کہ علاقے میںچوری کے واردات میں بڑے پیمانے پر اضافہ ہوا ہے جس پر مقامی لوگوں نے سیول انتظامیہ اور پولیس پر الزام عاید کیا ہے کہ وہ اس طرح کے واقعات روکنے میں ناکام ہوئے ہیں۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے۔
سوپور میںنقب زنی کی واردات
چوروں نے2دکان لوٹ لئے