ڈاڈسرہ ترال چنار مکان پر گر آیا

افراد خانہ معجزاتی طور بچ نکلے ،مکان تباہ

ڈاڈسرہ ترال چنار مکان پر گر آیا

ترال ۱۱، جون ؍کے این ایس ؍ ترال کے ڈاڈسرہ علاقے میں ایک رہاشی مکان پر دوران شب تیز آندھی کے دوران ایک رہاشی مکان پر چنار گر آیا جس کے نتیجے میں مکان مکمل تباہ ہوا جبکہ افراد خانہ بال بال بچ گئے ۔ادھر انتظامیہ نے علاقے میں پہنچ کر حالات کا جائزہ لیا ۔کشمیرنیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق جنوبی کشمیر کے قصبہ ترال کے ڈاڈسرہ علاقے میں منگل کے صبح3بجے بارشوں اور تیز ہوائیں چلنے کے دوران ایک بھاری بھرکم چنار غلام قادر میر ولد عبد ل احد میرکے رہائشی مکان پر گر آئی جس کے نتیجے میں مکان کو شدید نقصان پہنچا جو ناقابل استعمال بن گیاتاہم اس واقعے میں افراد اخانہ معزاتی طور بچ نکلنے میں کامیاب ہوئے ۔ اافراد خانہ نے بتایا وہ نیند میں مست تھے اس دوران زوردار دھماکے آواز آئی جس کے ساتھ ہی مکان کا چھٹ توٹنے کے علاوہ دیواروں میں میں بڑے بڑے شگاف پڑے ہیں جو اب ناقابل استعمال بن گیا ہے۔ادھر واقعے کے فوراً بعداانتظامیہ کے نے اعلیٰ افسران کی ہدایت پر تحصیلدار ترال غلام رسول نے جائے ورادت پر پہنچ حالات کا جائزہ لے کر فیلڈ عملے کو نقصان کا تخمینا لگانے کی فوری ہدایت دی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.