سرینگر ۱۸، جون ؍کے این ایس ؍ نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے شمال و جنوب میں موسم کی قہرسامانیوں کے نتیجے میں ہوئے جانی اور مالی نقصان پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق نیشنل کانفرنس کے رکن پارلیمان ایڈوکیٹ محمد اکبر لون اور جسٹس (ر) حسنین مسعودی نے شمال و جنوب میں موسم کی قہرسامانیوں کے نتیجے میں ہوئے جانی اور مالی نقصان پر دکھ اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔انہوں نے قہر انگیز ژالہ باری، تیز ہوائوں ، آندھی، بادل پھٹنے اور بجلیان گرنے سے ہوئے جانی اور مالی نقصان پر رنج و الم کا اظہار کرتے ہوئے گورنر انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ وہ متاثرین کی فوری بازآبادکاری اور امدادکاری کیلئے اقدامات اُٹھائیں۔ انہوں نے لقمہ اجل بنے افراد کے پسماندگان کے حق میں بھر پور ایکس گریشا ریلیف فراہم کرنے کی مانگ کی اور ڈویژنل انتظامیہ سے اپیل کی کہ فوری طور پر ٹیمیں تشکیل دیکر نقصانات کا تخمینہ لگاکر متاثرین کی امداد کی جائے اور ساتھ ہی جن لوگوں کے میوہ باغات ،دیگر فصلوں اور مال مویشیوں کو نقصان پہنچا ہے اُن کی مالی معاونت کی جائے۔
موسم کی قہرسامانیوں پر نیشنل کانفرنس رنجیدہ
گورنر انتظامیہ سے متاثرین کی فوری امدادکاری کی اپیل