سرینگر ۱۹، جون ؍کے این ایس ؍ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے جموں وکشمیر کے بہتر اور پرامن مستقبل میں خواتین کے رول کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریاست کی پرعزم، بہادر اور باحوصلہ خواتین مختلف آزمائشوں اور مشکلات کے باوجود ریاست کو پرآشوب دور اور بے چینی جیسی صورتحال سے نجات دلانے کے علاوہ امن و امان اور خوشحالی کی بحالی کیلئے ہر اک تحریک میں پیش پیش رہی ہیں۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے بدھوار کو پارٹی ہیڈکوارٹر پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کے بہتر اور پُرامن مستقبل میں خواتین کے رول کو کسی بھی طرح نکارا نہیں جاسکتا،یہاں کی باعزم، بہادر اورباحوصلہ خواتین مختلف آزمائشوں اور مشکلات کے باوجود ریاست کو پُرآشوب دور اور بے چینی و غیر یقینی صورتحال سے نجات دلانے کے علاوہ امن و امان اور خوشحالی کی بحالی کیلئے ہر ایک تحریک میں پیش پیش رہی ہیں۔مذکورہ تقریب کا انعقاد کانگریس اور دیگر سیاسی جماعتوں کی خواتین عہدیداروں کی نیشنل کانفرنس میں شمولیت کے سلسلے میں کیا گیا۔ اس موقعے پرپارٹی کی خواتین ونگ کی ریاستی صدر ایڈوکیٹ شمیمہ فردوس، صدرِ ضلع سرینگر پیر آفاق احمد اور انجینئر صبیہ قادری بھی موجود تھیں۔ناصر اسلم وانی نے کہا کہ نیشنل کانفرنس کی خواتین عہدیداروں اور کارکنوں نے پارٹی کی مضبوطی کیلئے زمینی سطح پر کلیدی رول ادا کیا ہے۔ہماری مائوں، بہنوں اور بیٹیوں نے ریاست اور ریاستی عوام کے حقوق کیلئے مثالی جدوجہد اور صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا ہے اور پُرآشوب دور میں ناقابل فہم صورتحال کے باوجود اپنی آواز بلند کرنے سے پیچھے نہیں رہیں۔ انہوںنے کہا کہ خواتین کو بااختیار بنانے کے علاوہ انہیں ہر سطح پر عزت دینے اور مناسب نمائندگی دینے سے ہی ہم ایک بہتر اور خوشحالی ریاست بنا سکتے ہیں۔ کشمیرنیوز سروس کے مطابق شمیمہ فردوس نے اپنے خطاب میں خواتین ونگ کے عہدیداروں اور کارکنوں کے رول کو سراہتے ہوئے کہاکہ خواتین ونگ نے ہمیشہ پارٹی پروگراموں اور سرگرمیوں کو کامیاب بنانے میں کلیدی رول ادا کیا ہے۔ خواتین ونگ نے ہمیشہ نیشنل کانفرنس کی آبیاری کی ہے اور پارٹی میں ایک مضبوط ستون کی مانند ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی کے خواتین ونگ نے ہر ایک نازک موڑ پر پارٹی کیلئے تاریخی رول ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین ونگ نیشنل کانفرنس کا ایک اہم ستون ہے اور مستقبل میں بھی پارٹی کی مضبوطی کیلئے یہ ونگ زمینی سطح پر کام کرتی رہے گی۔انہوں نے کہاکہ ریاست کی خواتین نے بے شمار سختیاں جھیلی لیکن اس کے باوجود سماج کی بہبود اور بہتری کیلئے تن دے سے کام کیا۔ تقریب پر نیشنل کانفرنس میں شمولیت اختیار کرنے والی خواتین عہدیداروں اور کارکنوں کا پارٹی میں خیر مقدم کیا گیا اور انہیں پھولوں کے ہار پہنائے گئے۔
بہتر اور روشن مستقبل کیلئے خواتین کا رول اہم: نیشنل کانفرنس
مختلف سیاسی جماعتوں سے وابستہ خواتین عہدیداران و کارکنان نیشنل کانفرنس میں شامل