گاندربل ۲۲، جون ؍کے این ایس ؍ گاندر بل کے لارعلاقے میں لوگوں نے مقامی ہسپتال کے بلاک میڈیکل آفیسر کو تبدیل کرنے کے خلاف شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے انہیں فوری طور واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق وسطی ضلع گاندر بل کے لار علاقے میں قائم سب ضلع اسپتال کے بلاک میڈیل افسر ڈاکٹر اشتیاق علاقے میں کچھ عرصے سے تعینات ہیں مقامی لوگوں کے مطابق جب سے مزکورہ افسر علاقے میں تعینات ہوا ہے تب سے آج تک مقامی لوگوں جن میں خاص مریضوں نے راحت کی سانس لی اور ہرایک شعبے کی کار کرد گئی اطمنان بخش ہے لوگوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں اب گزشتہ دنوں وہ اس وقت یہ سن کر زبردست حیران ہوئے جب علاقے میں تعینات مزکورہ افسر کو کسی اور جگہ تعینات کیا گیا ہے مقامی لوگوں نے بتایا ڈاختر اشتیاق نے لوگوں یہ احساس دلایا کہ سرکاری اسپتال میں واقعی عوام کی سہولیات کے لئے ہوتا ہے جبکہ ان کا پوار عملہ بھی عوام کے لئے شانہ بشانہ کام کر رہا ہے ۔انہوں محکمہ کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے انہیں دوبارہ علاقے میں واپس لایا جائے تاکہ آبادی کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے گا۔
بلاک میڈیکل آفیسر لار کی تبدیلی
مقامی آبادی سراپا احتجاج، فوری واپسی کا مطالبہ