سرینگر ۲۴ ، جون ؍ کے این ایس ؍ جہانگیر چوک رام باغ فلائی آئورکے آخری مرحلے پر جاری کام 30جون 2019کو مکمل کیا جائیگا۔ کشمیرنیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق سال 2013سے زیر تعمیر جہانگیر چوک رام باغ فلائی آئور کے آخری مرحلے کو 30جون 2019کو مکمل کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سرینگر شاہد چودھری نے سوموار کو ٹویٹر پر فلائی آئو ر کے آخری مرحلے پر جاری تعمیراتی کام سے متعلق تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ فلائی آئور کے آخری مرحلے پر جاری کام کو 30جون 2019کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائیگا۔ڈپٹی کمشنر کے بقول ’’رام باغ جہانگیر چوک فلائی آئور کو 30جون کو مکمل کیا جائیگا جبکہ روڑ سائڈ کلیرئنس کو 15جولائی تک مکمل کیا جائیگا، پورٹی ٹیم کا شکریہ‘‘۔خیال رہے اس سے قبل فلائی آئور کے دوسرے مرحلے کو ریاستی گورنر ستیہ پال ملک نے 22مئی 2019کو افتتاح کرتے ہوئے عوام کے نام وقف کردیا تھا۔ ذرائع کے مطابق2.4کلومیٹر والے فلائی آئور پر جہانگیر چوک، گوگجی باغ، آلوچی باغ، رام باغ، نٹی پورہ اور برزلہ پر اُتار چڑھائو ہیں جس دوران اس کی تکمیل کیساتھ ہی ٹریفک کے بھاری رش میں نمایاں کمی آئیگی۔