ہندوارہ ۶، جولائی ؍ کے این ایس ؍ وادی کشمیر میں پولیس نے منشیات مخالف کارروائیوں میں تیزی لاتی ہوئے ہندوارہ میں ایک کارروائی کے دوران ایک شخص کو برائون شگع سمیت گرفتار کر لیا ہے ۔ پولیس نے واقر کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔ کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق پولیس نے شمالی کشمیر کے ہندوارہ میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے ممنوعہ نشیلی اشیابرآمد کرکے ضبط کی ہے بیان کے مطابق جاس دوران ان تین میں سے دو اشخاص کو بھی دھر لیا گیا جنہوں نے گرفت میں لئے گئے منشیات فروش کو چھڑانے کی خاطر پولیس پر خشت باری کر کے فرار ہوئے تھے ۔پولیس ذرائع کے مطابق مصدقہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے بائی پاس کراسنگ ہندوارہ کے نزدیک ناکہ لگایا جس دوران منشیات فروش کی گرفتاری عمل میں لا کر اس کے قبضے سے برائون شوگر برآمد کرکے تحویل میں لے لیا گیا۔پولیس نے بتایا مذکورہ منشیات فروش کو چھڑانے کی خاطر تین افراد نے پولیس پارٹی پر سنگباری کی تاہم پولیس ٹیم کی موثر حکمت عملی کے باعث ان کے منصوبے کو ناکام بنا دیا گیا۔ پولیس نے معاملے کی نسبت ایف آئی آر زیر نمبر 173/2019کے تحت کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔بیان میں مزید کہا کہ پولیس نے دو حملہ آوروں کو موقع پر ہی گرفتار کیا جبکہ تیسرا جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا۔ مفرور شخص کی شناخت جاوید احمد میر ساکنہ صدر گنڈ ہندوارہ کے بطور ہوئی ہے جسے پکڑنے کیلئے شدو مد سے کارروائی جاری ہے۔ پولیس نے اس حوالے سے ایف آئی آر زیر نمبر 174/2019کے تحت کیس درج کرکے مزید تحقیقات شروع کی ہے۔
منشیات سمگلروں کے خلاف پولیس کی کارروائی جاری
ہندوارہ میں 3منشیات اسمگرگرفتار،برائون شگر ضبط:پولیس