سری نگر 13، جولائی ؍کے این ایس ؍ ریاستی کانگریس پارٹی آج پارٹی کی کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل سے متعلق ایک خصوصی میٹنگ کا اہتمام کررہی ہے۔ کشمیرنیوزسروس (کے این ایس) کو معلوم ہوا ہے کہ ریاستی کانگریس آج اہم نشست منعقد کرنے جارہی ہے جس میں پارٹی کی زمینی سطح پر کارکردگی اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔ذرائع نے بتایا کہ پارٹی آج یعنی 14جولائی کو اہم میٹنگ منعقد کرنے جارہی ہے جس میں اہم اُمور بشمول آئندہ کے لائحہ عمل پر کھل کر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔خفیہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد میٹنگ کی صدارت کریں گے جس میں پارٹی کے ریاستی صدر غلام احمد میر کے علاوہ دیگر سینئر لیڈران بھی موجود رہیں گے۔خیال رہے رواں برس منعقد ہوئے لوک سبھا انتخابات میں پارٹی نے جموں وکشمیر سے کسی بھی نشست پر کامیابی حاصل نہیں کی جس کے بعد پارٹی مایوسی کی شکار معلوم ہورہی ہے۔
ریاستی کانگریس کی خصوصی میٹنگ ہوگی آج منعقد
غلام نبی آزاد کی صدارت میں آئندہ کا لائحہ عمل دیاجائیگا ترتیب