الحاق خبر ………..,مرکزی وزیر دفا راج ناتھ سنگھ سنیچر کے روز ایک روزہ دورے پر وادی آرہے ہیں جس دوران وہ دراس اور کرگل کا بھی دورہ کریں گے . ذرائع سے الحاق کو معلوم ہوا ہے کہ اپنا عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ مرکزی وزیر دفا راج ناتھ سنگھ وادی کے دورے پر 20 جولائی کو آرہے ہیں جس دوران وہ فوج اور گورنر انتظامیہ کے اعلی ترین افسران کے ساتھ ریاست کی سیکورٹی اور دیگر کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال کریں گے . ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفا دراس اور کرگل علاقوں کا بھی دورہ کرے گے .اس دوران ذرائع نے بتایا کہ وزیر دفا کےہمراہ وزیر عظم آفس میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتندر سنکھ بھی ہونگے.ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ ملک کے صدر بھی بہت جلد ریاست کا دورہ کرنے والے ہیں اور اس حوالے سے بڑے پیمانے پر تیاریاں کی جارہی ہیں .
ReplyForward
|