گاندربل 19 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ گاندربل ضلع کے کنگن علاقے میں سڑک کے ایک دلدوز حادثے میں ہر یانہ کے2موٹر سائیکل سوارلقمہ اجل ہوئے ہیں اس دوران پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے ۔کشمیر نیو زسرو سز( کے این ایس )کے مطابق وسطی ضلع گاندر بل کے کنگن علاقے کے رائیل گنڈ گائوں میں جمعہ کی صبح ایک سڑک حادثے میں ایک موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہوا ہے جس کے نتیجے میں ماٹر سائیکل پر سوار دو افرادجن میں27سالہ بھارت بوشن ولد اشوک کمار اورگورلال سنگھ ولد کیول سنگھ ساکنان ہریانہ شدیدزخمی ہوئے ہیںاس دوران پولیس نے جائے واردات سے دونوں زخمیوں کو فور طور اسپتال پہنچا دیا جہاںبھارت بوشن اسپتال منتقل کرنے سے قبل ہی لقمہ اجل بن گیا گیا جبکہ دوسرا زخمی بعد میں بعد میںزخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا ہے پولیس ذرائع نے بتایاریامزکورہ موٹر سائیکل سوار لداخ سے سرینگر کی طرف آرہے تھے جس دوران ان کا موٹر سائیکل مخالف سمت سے آ رہی ٹرک کے ساتھ ٹکرا گئی ہے جس کے نتیجے میں دونوں جاں ؓبحق ہوئے ہیں پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے ۔
گاندر بل میں دلدوزسڑک حادثہ
ہریانہ کے 2 موٹر سائیکل سوارلقمہ اجل