سرینگر 20 ، جولائی ؍کے این ایس ؍ محبوبہ مفتی نے پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی )پولٹیکل افیئرس کمیٹی کو تحلیل کر دیاہے۔اس دوران ترجمان کے مطابق نئی باڑی عنقریب تشکیل دی جائیگی۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس ) کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر محبوبہ مفتی نے سنیچر کو پارٹی کی پولٹیکل افئیرس کمیٹی کو تحلیل کر کے نئی کمیٹی بہت جلد از سرو تشکیل دی جائے گی ۔اس سلسلے میںپارٹی کے ایک ترجمان کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ پی اے سی کا از سر نو قیام ماضی قریب میں عمل میں لایا جائے گا۔جبکہ پارنی کمیٹی کو تشکیل دیا جائے گا تاہم بیان میں تاہم پارٹی صدر کی اس کارروائی کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔خیال رہے پارٹی سے گزشتہ سال سے وقفے وقفے کے دوران کئی سینئر لیڈان نے پارٹی سے ناطہ توڑ کر دیگر پارٹیوں میں میں شمولیت اختیار کی ہے ۔
پی ڈی پی نے پولٹیکل افیئرزکمیٹی تحلیل کردی
نئی کمیٹی از سر نو عنقریب تشکیل دی جائیگی :ترجمان