سرینگر 01 ، اگست ؍کے این ایس ؍ سرینگرجموں شاہراہ پر جگہ جگہ گرآئیں پسیوں کوہٹانے کے بعد ٹریفک کی آمدفت کو بحال کیا گیا ہے ۔ کشمیر نیوز سروس (کے این ایس) کے مطابق سرینگر جموں شاہراہ پر شدید بارشوں کے بعدمختلف مقامات پر پسیاں گر آئی تھی جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کئی گھنٹوں تک معطل رہا جس کے نتیجے میں عوام درماندہ مسافروں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ اس دوران جمعرات کے صبح سے ہی ہاوے محکمہ اور پولیس نے ہاوے کوقابل آمدرفت بنانے کے بعد ٹریفک کے لئے بحال کیا گیا ہے۔پولیس ذارئع نے بتایاشاہراہ پررام بن،ادھم پور ،ضلع،پنتھال ،بیٹری چشمہ،مور پاسی،بالی نالہ،وغیرہ کے مقامات پر باری پسیاں گر آئی تھی جس کے نتیجے میں شاہراہ پر ٹریفک کو معطل کرنا پڑا ۔ انہوں نے بتایا دن پھر کی سخت مشقت کے بعد شام 6بجے کے قریب سڑک کو گاڑیوں کی آمدرفت کے لئے بحال کیا گیا ہے ۔
سرینگرجموں شاہراہ ٹریفک کے لئے بحال
شاہراہ پر متعدد مقامات پر پسیاں گر آئیں تھی