آل انڈیا ریڈیو سرینگر کے ملازم پرمجیت سنگھ کی والدہ انتقال کرگئی ۔۔۔۔۔

 

الحاق خبر ۔۔۔۔۔۔عوامی مسائل پر مبنی مقبول عام پرگرام "شہربین ” سے وابستہ آل انڈیا ریڈیو سرینگر کے ملازم پرمجیت سنگھ کی والدہ کے انتقال پر مختلف سیاسی ،سماجی اور صحافتی انجمنوں نے زبردست دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سرگوار خاندان کے ساتھ تعزیت کی ہے ۔پرمجیت کی والدہ ایک ہفتہ قبل کورونا وائرس بیماری میں مبتلا ہوگئی تھی اور چند روز قبل اسکو صورہ میڈیکل انسٹچوٹ میں داخل کیا گیا تھا تاہم آج صبح وہ سکمیز میں زندگی کی جنگ ہار کے اس دنیا سے کوچ کرگئی جس کے بعد کرن نگر سرینگر میں مرحومہ کی آخری رسومات پورا کی گئی ۔مرحومہ کے انتقال پر سنیچر کے روز آل انڈیا ریڈیو سرینگر کے "شہربین آفس” میں ایک تعزیتی میٹنگ شہر بین پرگرام کے مدیر اعلی اور نگراں مقصود احمد کی سربراہی میں منعقد ہوئی جس میں پرگرام کے سربراہ کے علاؤہ شہربین کے ڈیسک ایڈیٹر محمد حسین ظفر ،اشفاق لون اور دیگر سٹاف ممبران نے بھی شرکت کی ۔تعزیتی میٹنگ میں تمام ملازمین نےپرمجیت سنگھ کی والدہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سرگوار خاندان خاص کر پرمجیت سنگھ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ پرمجیت سنگھ اور دیگر افراد خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا کریں۔اس دوران جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے شہربین کے تمام نمائندوں جن میں کرامت قیوم ، خورشید عالم ،ظہور سلطان،انجم نسار،منیر ڈار ،رحیم رضوان، اشفاق سعید ،فیاض حمید ،فاروق راتھر ،ساحل سہیل ،شوکت ڈار ، شبیر بٹ ،اکرم احسن ،سید یاسر محمد تسکین ،رمیش مراٹھا ،جاوید محراب ،نصیر کھوڑا ،مشتاق دیو اور زاہد ملک وغیرہ شامل ہیں نے بھی اپنے الگ الگ پیغام میں پرمجیت سنگھ کے ساتھ تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے ۔اس بیچ ادارہ الحاق اور کے این ایس کے مدیران فیاض وانی اور محمد اسلم بٹ نے بھی پرمجیت سنگھ کے ساتھ تعزیت پرسسی کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.