ایڈوکیٹ محمد یوسف بٹ،ظفر اقبال منہاس،شبیر احمد کلے اور اعجاز احمد میر کا غلام حسن خان کے ساتھ اظہار تعزیت ۔۔۔۔۔۔
الحاق خبر ۔۔۔۔۔سابق وزیر اور سابق ایم ایل اے شوپیان غلام حسن خان کی اہلیہ منگل کے روز صبح ٹینگہ محلہ شوپیان میں مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئی وہ 62 برس کی تھی ۔مرحومہ کو ضلع ہیڈکوارٹر پر انکے آبائی قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ۔ مرحومہ نے محکمہ تعلیم میں بطور استانی کئی دہائیوں تک اپنے فرائض انجام دئیے ۔مرحومہ کے انتقال پر مختلف سیاسی اور سماجی شخصیات نے زبردست دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سرگوار خاندان خاص کر غلام حسن خان کے ساتھ تعزیت پرسسی کی ہے ۔اس دوران پی ڈی پی کے سینئر لیڈر اور سابق ایم ایل اے شوپیان ایڈوکیٹ محمد یوسف بٹ ، سابق ایم ایل سی اور اپنی پارٹی کے سینئر لیڈر ظفر اقبال منہاس ،سابق ایم ایل اے وچی اعجاز احمد میر اور نیشنل کانفرنس لیڈر شبیر احمد کلے،سڑیزن ویلفئر سوسائٹی شوپیان ،شوپیان پلوامہ ورکنگ جنرلسٹ گلڈ ،بار ایسوسی ایشن شوپیان ،ٹریرس فیڈریشن شوپیان ،کوشر فورم شوپیان کے صدر جانسار احمد اور دیگر انجمنوں نے مرحومہ کے انتقال پر دکھ اور افسوس کرتے ہوئے غمزدہ خاندان کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ۔