معروف شاعر اور سرکردہ ادیب و محقق ناجی منور کے انتقال پر ڈپٹی کمشنر شوپیان کا اظہار تعزیت۔۔۔۔

معروف شاعر اور سرکردہ ادیب و محقق ناجی منور کے انتقال پر ڈپٹی کمشنر شوپیان کا اظہار تعزیت۔۔۔۔

 

الحاق خبر ۔۔۔۔ ایک تعزیتی پیغام میں ضلع ترقیاتی کمشنر سچن کمار نے ممتاز محقق، معروف شاعر اورعظیم ادیب ناجی منور کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کو شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے کہا کہ ناجی منور ایک عظیم شخصیت کے مالک تھے اور انہوں نے کشمیری ثقافت اور کشمیری زبان کے لیے ہمیشہ ناقابل فراموش خدمات انجام دئیے اور انکے چلے جانے سے کشمیری زبان کو بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔ ڈپٹی کمشنر شوپیان نے اپنے تعزیتی بیان میں مزید کہا کہ مرحوم ایک ہمدرد انسان تھے اور وہ کشمیری ادب کے میدان میں اپنے ناقابل فراموش کاموں کے لیے مشہور تھے اور ان کی موت واقعی قوم کے لیے ناقابل تلافی نقصان ہے جس سے پر کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے ۔۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.