ڈی ڈی سی چیئرپرسن شوپیان نے اسپورٹس اسٹیڈیم میں” ایٹ رائٹ میلے” کا کیا افتتاح ۔۔۔۔

ڈی ڈی سی چیئرپرسن شوپیان نے اسپورٹس اسٹیڈیم میں” ایٹ رائٹ میلے” کا کیا افتتاح ۔۔۔۔

لوگ صحت مند کھانے کی عادتیں اپنائیں ،چینی، نمک اور تیل کا کم استعمال کریں اور جنک فوڈز سے بھی پرہیز کریں۔۔۔۔مقررین

الحاق خبر 

شوپیان ضلع ہیڈکوارٹر پر بدھ کے روز فوڈ اینڈ ڈرگس ایڈمنسٹریشن شوپیان نے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈز اتھارٹی آف انڈیا کے تعاون سے اسپورٹس اسٹیڈیم بٹہ پورہ میں ایٹ رائٹ میلے کا انعقاد کیا جس میں ڈی ڈی سی ممبران، اے ڈی ڈی سی شوپیان اور ڈپٹی کمشنر فوڈ سیفٹی کشمیر نے شرکت کی جبکہ میلے کی صدارت ڈی ڈی چیرپرسن شوپیان نے کی ۔اس دوران مقررین نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ صحت مند کھانے کی عادتیں اپنائیں خاص طور پر چینی، نمک اور تیل کا کم استعمال کریں اور جنک فوڈز کے استعمال سے پرہیز کریں۔الحاق نمائندے کے مطابق کہ تقریب میں اے ڈی ڈی سی منظور حسین ،ڈپٹی کمشنر فوڈ سیفٹی کشمیر شگفتہ جلال، سی ای او، محمد مشتاق، اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی شوپیان جی کیو اظہر، ڈی آئی او، شوکت حسین گنائی، فوڈ اینالسٹ کشمیر عمر مفتی، اسسٹنٹ کمشنر ایف ایس سرینگر- اننت ناگ ہیڈکوارٹر ہلال احمد میر، شیخ ضمیر، سرنجیت سنگھ، اور انسپکٹرز، فوڈ اینالسٹ، طلباء، ایف بی اوز پوشن مشن کے افسران کے علاؤہ صحت اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔نمائندے کے مطابق کہ
میلے کی صدارت ڈی ڈی سی چیئرپرسن بلقیسہ جان نے کی۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ایٹ رائٹ میلے کا تصور بیداری کے ذریعے کھانے کی اچھی عادتیں پیدا کرنے کے لیے کیا گیا ہے جبکہ انہوں نے مستقبل میں بھی اسی طرح کے کیمپوں کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا۔الحاق نمائندے کے مطابق کہ میلے میں مختلف محکموں جن میں زراعت، باغبانی، پوشن ابھیان اور کشمیر ڈویژن کے کچھ سرکردہ فوڈ مینوفیکچررز وغیرہ شامل تھے نے فوڈ اسٹال لگائے تھے تاکہ مقامی پیداوار کو ظاہر کیا جا سکے اور صارفین میں محفوظ اور صحت مند کھانے کی عادت پیدا کی جا سکے۔
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی شوپیان نے خطاب کرتے ہوئے فوڈ بزنس آپریٹرز خصوصاً مینوفیکچرنگ، ہوٹل والوں اور ریسٹورنٹ کے مالکان کو ہدایت کی کہ وہ اچھی مینوفیکچرنگ اور ہائجینک طریقوں کو اپنائیں ۔ اسسٹنٹ کمشنر فوڈ سیفٹی شوپیان نے میلے کے انعقاد کی ضرورت پر بات کی اور نامیاتی زرعی طریقوں کو اپنانے پر بھی زور دیا۔اس دوران
مقررین نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ صحت مند کھانے کی عادتیں اپنائیں خاص طور پر چینی، نمک اور تیل کا کم استعمال کریں اور جنک فوڈز کے استعمال سے پرہیز کریں۔ مقررین نے ملاوٹ شدہ اور غیر صحت بخش خوراک کے انسانی صحت پر اثرات پر بھی روشنی ڈالی۔فوڈ مینوفیکچررز پر مزید زور دیا گیا کہ وہ FOSTAC کی تربیت حاصل کریں تاکہ صارفین کو صاف ستھرا کھانا دستیاب ہو۔الحاق نمائندے کے مطابق اس موقع پر مختلف مقابلوں میں جیتنے والوں کو نوازا گیا۔نمائندے کے مطابق کہ اس سے قبل ’’ایٹ رائٹ میلہ‘‘ کے ایک حصے کے طور پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول سے اسپورٹس اسٹیڈیم شوپیان تک واک کاتھون کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح اے ڈی ڈی سی نے کیا جس میں فوڈ سیفٹی کے عہدیداروں کے ساتھ طلبہ اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.