اے اے ایف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا’’ ساؤتھ ویسٹ ایئر لائنز کی پرواز 8701 کے عملہ نے فلوریڈا کے آرلینڈو بین الاقوامی ہوائی اڈے سے تقریبا 2:50 بجے روانگی کے دوران ہوائی جہاز کے انجن میں مبینہ خرابی کو محسوس کیا جس کے بعد ہنگامی حالات کا اعلان کیاگیا‘‘۔
ایف اے اے نے کہا کہ طیارہ میں کوئی بھی مسافر سوار نہیں تھا اور اسے اسٹوریج کرنے کے لئے کیلی فورنیا منتقل کیا جا رہا تھا۔ بیان میں کہا گیا ایجنسی حادثہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔
اے اے ایف نے 10 مارچ کو ایتھوپین ایئر لائنز حادثہ میں جس میں 157 مسافر مارے گئے اور اکتوبر میں انڈونیشیا طیارہ حادثہ جس میں 189 لوگ مارے گئے تھے، دونوں حادثات کے پیش نظر گزشتہ ہفتے بوئنگ 737 میکس طیاروں کی پرواز پر پابندی عائد کرنے کا حکم دیا تھا۔
اسپوتنک