سرینگر۵،اپریل ؍کے این ایس ؍ قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین میر واعظ ڈاکٹر عمر فاروق کو مبینہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میںکے تیسری نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں18اپریل کو دلی میں ایجنسی کے دفتر پر حاجری ہونے کاکے لئے کہا ہے ۔ اس دوران نوٹس میں میرواعظ کو نئی دلی میں اْن کی حفاظت کے اقدامات کئے جائیں گے۔کشمیر نیوز سروس ( کے این ایس) کے مطابق قومی تحقیقاتی ایجنسی (این آئی اے) نے جمعہ کو حریت کانفرنس (ع) کے چیئر مین واعظ ڈاکٹر عمر فاروق کو مبینہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میںکے ان کے نام تیسری نوٹس جاری کرتے ہوئے انہیں18پرایل کو دلی میںواقع این آئی اے کے دفتر واقع دلی میں پیش ہونے کیلئے کہا گیا۔اس دوران ایجنسی نے میرواعظ کو نوٹس میں مزید کہا ہے کہ نئی دلی میں اْن کی حفاظت کے اقدامات کئے جائیں گے۔خیال رہے کہ میرواعظ نے پہلی دو نوٹسوں پر عمل نہ کرتے ہوئے این آئی اے کے سامنے پیش ہونے سے انکار کر کے ایجنسی کے نام اپنے تحریری جواب میں اپنی حفاظت کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا جبکہ انہوں نے ایجنسی کو یقین دلایا تھا کہ وہ سرینگر میں اْن کے ساتھ پورا تعاون کریں گے۔خیال رہے قومی تحقیقاتی ایجنسی این آئی اے نے متعدد مزاحمتی لیڈران ،اور کئی تاجروں کو مبینہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں انہیں گرفتار کر کے تہاڑ جیل دلی منتقل کیا تھا ۔
میرواعظ کے نام این آئی اے کی تیسری نوٹس
18اپریل کو دلی میںپیش ہونے کی ہدایت،حفاظت کی یقین دہانی